امریکا ایران پر بہت سخت حملے جاری رکھے گا، امریکی صدر

امریکا ایران پر بہت سخت حملے جاری رکھے گا، امریکی صدر

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر بہت سخت حملے جاری رکھے گا، ہمارا مقصد جنگ میں فتح حاصل کرنا ہے۔

ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف جیتنا چاہتے ہیں، ہم بہت اچھا کر رہے ہیں، ایران کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔معاملہ بالکل سادہ ہے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدرنے کہا کہ ہم ایران پر انتہائی سخت حملے کریں گے اور ایک وقت ایسا آئے گا جب وہ کہیں گے کہ اب ہم مزید برداشت نہیں کر سکتے۔

ٹرمپ نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا جن میں ایران کو اب بھی مضبوط پوزیشن میں قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی صورتِحال انتہائی خراب ہے، انہوں نے بے ایمانی سے کام لیا ہے اور ان کے ساتھ معاملات کرنا انتہائی غیر معزز تجربہ رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ  ہم مذاکرات کے عمل کے درمیان تھے، میں اسٹیو وٹکوف کی کال کا انتظار کر رہا تھا، لیکن اس کے بجائے مجھے پیٹ ہیگستھ کا فون آیا کہ ایران نے اردن میں ہمارے ایک اڈے پر 5 میزائل داغ دیے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں میرے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف، مشیر جیرڈ کشنر، نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو شامل ہیں، ہمارے بہترین لوگ مذاکرات کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News