یورپی یونین نے بھی پاکستان کو "ڈُو مور" کی ہدایت کر دی

یورپی یونین نے بھی پاکستان کو

ویب ڈیسک: یورپی یونین نے بھی پاکستان کو " ڈُو مور" کی ہدایت کر دی, پاکستان پائیدار اصلاحات، ادارہ جاتی مضبوطی پر مزید توجہ دے.

  یورپی یونین وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مؤثر عمل درآمد پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے،  یورپی یونین کے جی ایس پی پلس مانیٹرنگ  وفد نے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا۔ 

یورپی یونین کے مشن نے پاکستان کی تجارتی کارکردگی اور تعمیل کا جائزہ لیا، ٹریڈ مشن کی قیادت سرجیو بیلیبریا کر رہے تھے۔ 

اعلامیہ کے مطابق جی ایس پی پلس سے پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات 13 ارب 54 کروڑ ڈالر ہو گئی ہیں، 2013 میں پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات محض 5.4 ارب ڈالر تھیں۔ 

برآمدات میں ٹیکسٹائل کا حصہ تقریباً 82 فیصد ہے، جو تنوع کی کمی ظاہر کرتا ہے، ٹریڈ مشن وفد کے سربراہ سرجیو بیلیبریا نے پاکستان کی پیشرفت کو سراہا، صنعتوں میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔ 

Watch Live Public News