ویب ڈیسک: ملتان میں سال 2026 کا آغاز خوشیوں اور مسرتوں کے ساتھ ہوا، جہاں فاطمہ جناح وومن ہسپتال میں نئے سال کے پہلے نومولود کی پیدائش ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق حضوری باغ روڈ کے رہائشی محمد یوسف کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی، جو سال 2026 میں ملتان میں پیدا ہونے والی پہلی بچی قرار دی جا رہی ہے۔
نومولود بچی کا نام نور فاطمہ رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق نور فاطمہ مکمل طور پر صحت مند ہے اور ماں و بچی دونوں خیریت سے ہیں۔
بچی کے والد محمد یوسف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کی خوشیاں ان کے لیے دگنی ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نور فاطمہ کی آمد پر پورا خاندان بے حد خوش ہے اور اسے اللہ کی خاص نعمت قرار دیا۔