ویب ڈیسک: مانگا منڈی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان گرفتار ، لاہور پولیس نے ملزمان کو 12 گھنٹے میں ٹریس کرکے شامکی بھٹیاں سے گرفتار کیا ۔
ملزمان کیخلاف تھانہ مانگا منڈی میں واقعہ کا مقدمہ نمبر 1520/25 درج ہے، ملزمان میں بابر اور سلطان شامل جبکہ ملزم بابر متاثرہ خاتون کا بہنوئی ہے، ملزمان نے باہم ملکر خاتون (ر) کو ذیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی اور طبی مدد فراہم کی جا رہی ہے، گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔