ایشیا کپ پر پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) بی سی سی آئی کےسامنے آگے ڈٹ گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، پی سی بی کے کچھ عہدیدار ایشیاء کپ کا انعقاد یو اے ای کروانے کے حق میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ صرف بھارت کے میچز نیوٹرل وینیوپرہوں گے،باقی میچز پاکستان میں ہی ہوں گے جبکہ بی سی سی آئی ایشیا کپ کو نیوٹرل وینیو پر کرانے پر بضد ہے۔ پی سی بی اپنے موقف پر قائم رہا تو ایشیاء کپ کا انعقاد رواں برس نہیں ہوسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایشیاء کپ منسوخی کےبعد کا پلان بنانا شروع کر دیا، بی سی سی آئی نے ایشیاء کپ کی ونڈو میں پانچ ملکی ٹورنامنٹ کروانے کی تیاری شروع کردی۔ خیال رہے کہ آئی سی سی کی میٹنگ کے دوران ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان جبکہ صرف بھارت کے مقابلے کسی نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔