ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں ہوں ، امریکی صدر ٹرمپ

ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں ہوں ، امریکی صدر ٹرمپ

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں ہوں، نہیں چاہتا  کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی بہت عزت کرتا ہوں۔ میں پاکستان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں ہوں۔نہیں چاہتا  کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو دنیا کو آج سے زیادہ خطرہ ہوتا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی قیادت  میں کوئی کچھ کہتا ہے اور کوئی کچھ ۔ ایران کے خلاف فوجی آپریشن میں ہم نے کامیابی حاصل کی۔ ایران کے پاس نہ بحریہ ہے اور نہ فضائیہ ہے ، سب تباہ  ہو چکے ہیں ۔

ٹرمپ نے کہا  کہ ایران ہم سے ڈیل کرنا چاہتا ہے، ایران کی قیادت تقسیم ہوچکی۔ ایران سے مذاکرات جاری ہیں ، یقین نہیں کسی نتیجے پر پہنچ سکیں گے۔بات چیت جاری ہے لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔ ایران پر ہمارے پاس دو ہی راستے ہیں ، انہیں تباہ کردیں یا معاہدہ کرلیں ۔

Watch Live Public News