امریکی صدر کا یورپی یونین کی گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کا اعلان 

امریکی صدر کا یورپی یونین کی گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ نے یورپی یونین کی گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔

امریکا کے صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر بیان می کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اس بنیاد پر کہ یورپی یونین ہمارے مکمل طور پر طے شدہ تجارتی معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہی، آئندہ ہفتے میں یورپی یونین سے امریکہ آنے والی کاروں اور ٹرکوں پر عائد ٹیرف میں اضافہ کر دوں گا۔ یہ ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے گا۔

ٹرمپ نے  کہا کہ  یہ بات مکمل طور پر سمجھی اور طے شدہ ہے کہ اگر وہ اپنی کاریں اور ٹرک امریکہ میں قائم فیکٹریوں میں تیار کریں گے تو ان پر کوئی ٹیرف نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت متعدد آٹوموبائل اور ٹرک فیکٹریاں زیرِ تعمیر ہیں، جن پر 100 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جو کہ کار اور ٹرک مینوفیکچرنگ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ یہ فیکٹریاں، جن میں امریکی کارکن کام کریں گے، جلد ہی کھلنے والی ہیں،آج امریکہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی مثال پہلے کبھی نہیں مل۔!

Watch Live Public News