ویب ڈیسک: پاکستان میں جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، وہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عوام کو نمایاں ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
یو اے ای میں نومبر کے لیے پیٹرول کی نئی قیمتوں میں اکتوبر کے مقابلے میں فی لیٹر 10 سے 11 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یو اے ای حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق، یو اے ای میں سپر پیٹرول کی قیمت اکتوبر میں 2.77 درہم فی لیٹر تھی جو نومبر میں گھٹ کر 2.63 درہم فی لیٹر کر دی گئی — یعنی تقریباً 11 روپے کی کمی۔ اسی طرح اسپیشل پیٹرول کی قیمت 2.66 درہم (تقریباً 203 روپے) سے کم ہو کر 2.51 درہم (تقریباً 192 روپے) فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہیں، اور عوام نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود مقامی سطح پر لاگت میں اضافے کے باعث یہ اضافہ کیا گیا ہے۔