افغانستان میں بے یار و مددگار امریکی”کے9 فوجیوں“ کی کہانی

افغانستان میں بے یار و مددگار امریکی”کے9 فوجیوں“ کی کہانی
کابل ( ویب ڈیسک ) امریکی فوج جس افراتفری میں افغانستان میں نکلی اور ان کا آخری فوجی نکلنے تک اربوں ڈالر کا جو فوجی سامان واپس افغانستان میں رہ گیا وہ تو ایک طرف ، مگر امریکی افواج افسوسناک طور پر اپنی فوج کے اہم اثاثے ، یعنی ”کے 9 فوجیوں“ کو بھی افغانستان چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکن آرمی میں ” کے 9 فوجی“ کے نام سدھائے ہوئے کتوں پر مشتمل ایک الگ یونٹ ہوتا ہے، افغانستان میں فوجی آپریشنز میں استعمال ہونے والے کے 9 فوجیوں کی تعداد 51 تھی جبکہ ایک اندازے کے مطابق امریکی آرمی اپنے کئی کتوں کو کابل ایئر پورٹ پر چھوڑ کر فرار ہو گئی ہے۔ https://twitter.com/KSAnimalRescue/status/1432025987559174148 اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب افغانستان میں جانوروں کو بچانے والی ایک تنظیم کابل سمال اینیمل ریسکیو کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک امریکی کتے ہرکولیس کی تصاویر شیئر کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان مچ گیا اور اس بات کا انکشاف ہوا کہ امریکی آرمی ناصرف اپنا اربوں ڈالر کا جنگی سامان بلکہ اہم فوجی سیکشن یعنی ”کے 9 فوجی“ بھی افغانستان چھوڑ کربھاگ نکلی ۔ امریکی محکمہ دفاع نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ایسی تمام خبریں جن میں یہ کہا جا رہا ہے کہ ہم اپنے ”کے 9 فوجیوں“ کو افغانستان چھوڑآئے ہیں بالکل غلط ہیں، ہمارا ایک فوجی کتا افغانستان میں نہیں چھوڑا گیا۔ https://twitter.com/KSAnimalRescue/status/1432395909732646915 مگر کہانی کچھ مختلف نظر آتی ہے۔افغانستان میں جانوروں کی بہبود کیلئے کام کرنے والی تنظیم نے اپنی ایک ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم جانتے ہیں کہ مکمل معلومات کا نہ ہونا خوفناک ہوتا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ خوف قیاس آرائیوں کا سبب بنتا ہے “۔

Watch Live Public News