(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت نے ٹیرف ختم کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن اب بہت دیر ہو چکی۔ انہیں یہ کام کئی سال پہلے کر دینا چاہیے تھا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ بہت کم کاروبار کرتا ہے، لیکن بھارت امریکہ کو بڑے پیمانے پر سامان فروخت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت امریکا کا سب سے بڑا "کلائنٹ" ہے، مگر امریکہ بھارت کو نہ ہونے کے برابر اشیا بیچتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ امریکہ پر دنیا کے سب سے زیادہ ٹیرف لگائے، جس کی وجہ سے امریکی کاروبار وہاں اپنا سامان بیچنے میں ناکام رہے۔
ان کا کہناتھا کہ یہ ایک مکمل طور پر یکطرفہ تباہی رہی ہے، اور یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت اپنی تیل اور فوجی مصنوعات کی زیادہ تر خریداری روس سے کرتا ہے اور امریکا سے بہت کم لیتا ہے۔ اب بھارت نے ٹیرف ختم کرنے کی پیشکش کی ہے، لیکن یہ فیصلہ بہت دیر سے آیا ہے۔انہیں یہ کام کئی سال پہلے کر دینا چاہیے تھا۔