ویب ڈیسک: پاکستان نے 2026-27 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کی سربراہانِ مملکت کونسل کی صدارت سنبھال لی۔
کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ایس سی او سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے اعلامیے پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے اعلامیے پر دستخط کیے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in a group photo with heads of States at the SCO Council of Heads of State Summit in Bishkek, Kyrgyzstan. pic.twitter.com/EBn1xSmwiV
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 1, 2026
دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔