بھارت نے 100 فیصد ٹیرف عائد کرکے امریکا کو دھوکا دیا، ترجمان وائٹ ہاؤس

بھارت نے 100 فیصد ٹیرف عائد کرکے امریکا کو دھوکا دیا، ترجمان وائٹ ہاؤس

(ویب ڈیسک ) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے بھارت  کا امریکی زرعی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف غیر منصفانہ قرار دے دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ   بھارت کی جانب سے امریکی زرعی مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف غیرمنصفانہ ہے اور بھارت نے 100 فیصد ٹیرف عائد کرکے امریکا کو دھوکا دیا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی مصنوعات پربھاری ٹیرف امریکی برآمدات کوعملاً ناممکن بنا دیتے ہیں۔

کیرولائن لیوٹ نے بتایا کہ یورپی یونین نے امریکی دودھ کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے، جاپان نے امریکی چاول پر 700 اور کینیڈا نے امریکی مکھن اور پنیر پر 300 فیصد ٹیرف عائدکر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کررکھا ہے کہ دو اپریل سے نافذ ہونے والے ٹیرف بڑے پیمانے پرہوں گے جبکہ امریکی صدر متعدد بار کہہ چکے دو اپریل سے نافذ ٹیرف امریکی معیشت کیلئے اہم موڑ ثابت ہوں گے۔

Watch Live Public News