امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کریں گے، صدروینزویلا نکولس مادورو

امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کریں گے، صدروینزویلا نکولس مادورو

(ویب ڈیسک ) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امن کے لئے امریکی غلامی کو مسترد کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے گزشتہ روز اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وینزویلا امن کے لئے امریکی غلامی کو قبول نہیں کرے گا۔ ہم خودمختاری،برابری اور آزادی کے ساتھ امن چاہتے ہیں،ہم امن کے لئے غلامی یا امریکی نوآبادی نہیں بننا چاہتے ، ہم نہ کبھی کالونی بنیں گے اور نہ ہی غلام بنیں گے۔

انہوں نے 22 ہفتوں پر محیط امریکی فوجی جارحیت کو نفسیاتی دہشت گردی قرار دیا۔

نکولس مادورو  نے کہا کہ قومی طاقت کا سرچشمہ عوام کی شمولیت ہے، جو عوام کی بے پناہ قوت، ان کے شعور، اداروں، ہتھیاروں اور ہر مشکل میں وطن کی تعمیر کے عزم سے تشکیل پاتی ہے اور ان کے خیال میں اسی مضبوط سماجی ڈھانچے کی بدولت ملکی طاقت ناقابلِ تسخیر، دائمی اور مستقل بن جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد وقار کے ساتھ امن کا تحفظ ہے جس کے لئے ملک کی سیاسی خودمختاری کا دفاع ضروری ہے۔

Watch Live Public News