امریکی سینیٹ نےصدر ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل منظور کر لیا

امریکی سینیٹ نےصدر ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل منظور کر لیا
کیپشن: امریکی سینیٹ نےصدر ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل منظور کر لیا

ویب ڈیسک: امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کا ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بل منظور کر لیا ہے، جسے حکومت کی بڑی قانون سازی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں بل کے حق میں 51 اور مخالفت میں 50 ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ کے دوران صورتحال 50،50 کی برابری پر پہنچ گئی تھی، تاہم ریپبلکن سینیٹر جے ڈی وینس نے فیصلہ کن ووٹ دے کر بل کی منظوری یقینی بنائی۔

بل کو اب حتمی منظوری کے لیے ایوانِ نمائندگان (House of Representatives) میں بھیجا جائے گا، جہاں سے منظوری کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس بل کو معیشت کی بحالی، عوامی ریلیف اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

Watch Live Public News