الیکشن کمیشن نے 74مخصوص نشستیں بحال کردیں،نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے 74مخصوص نشستیں بحال کردیں،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: الیکشن کمیشن نے 74مخصوص نشستیں بحال کردیں،نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے 27 جون 2025 کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 74 مخصوص نشستوں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم پر 24 اور 29 جولائی 2024 کو جاری کیے گئے پرانے نوٹیفکیشنز واپس لے لیے گئے ہیں، جن کے تحت پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے امیدواروں کی واپسی کالعدم قرار دی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 19 مخصوص نشستیں بحال کر دی گئی ہیں،پنجاب اسمبلی کی 27 مخصوص نشستوں کی بحالی عمل میں لائی گئی ہے،خیبر پختونخوا اسمبلی کی 25 مخصوص نشستیں بھی بحال کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بحال ہونے والے امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے جبکہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی 10 مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن) کو مل گئی ہیں۔

مزید برآں، الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے کے نتیجے میں تین نشستیں فوری طور پر بحال کر دی گئی ہیں، جن پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پرانے احکامات کا اطلاق نہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عدالت عظمیٰ کے احکامات کی مکمل تعمیل میں کیا گیا ہے اور اس کا مقصد آئینی و قانونی ضابطوں کو برقرار رکھنا ہے۔

Watch Live Public News