سعودی عرب میں پی ایس ایل میچز کی راہ ہموار، پاکستان اور سعودی کرکٹ بورڈ کے درمیان اہم معاہدہ

سعودی عرب میں پی ایس ایل میچز کی راہ ہموار، پاکستان اور سعودی کرکٹ بورڈ کے درمیان اہم معاہدہ
کیپشن: سعودی عرب میں پی ایس ایل میچز کی راہ ہموار، پاکستان اور سعودی کرکٹ بورڈ کے درمیان اہم معاہدہ

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں مستقبل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بین الاقوامی کرکٹ میچز کے انعقاد کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان جدہ میں کرکٹ اسٹیڈیم کی ترقی اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔

معاہدے کے تحت جدہ میں کرکٹ انفراسٹرکچر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دی جائے گی، جس کے بعد مستقبل میں پی ایس ایل کے میچز اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کا امکان پیدا ہو جائے گا۔

مفاہمتی یادداشت پر سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دستخط کیے۔

Watch Live Public News