جرمنی کے امیگریشن قوانین میں مزید نرمی

جرمنی کے امیگریشن قوانین میں مزید نرمی
کیپشن: Further relaxation of Germany's immigration laws

ویب ڈیسک: جرمنی نے زیادہ سے زیادہ غیرملکی ہنرمندوں کو بلانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ہنرمند افراد کو اپنے ہاں بلانے کے حوالے سے امیگریشن قوانین میں دوسرے مرحلے کی تبدیلیاں یکم مارچ سے نافذ کردی گئی ہیں۔

وزیر داخلہ نینسی فیزر کا کہنا ہے کہ جرمنی کی ترقی اور خوش حالی میں غیر ملکی ہنرمندوں کا بھی اہم کردار ہے۔ ہم بیورو کریٹک رکاوٹیں دور کرکے غیر ملکی ہنرمندوں کو زیادہ تعداد میں اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جرمنی کو نرسنگ سمیت متعدد شعبوں میں افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

جرمنی نے امیگریشن قوانین میں پہلی تبدیلیاں نومبر 2023 میں نافذ کی تھیں۔ یہ تبدیلیاں ای ایو بلیو کارڈ کے اجرا سے متعلق تھیں۔

نئے قوانین کے تحت کسی پروفیشنل ادارے یا یونیورسٹی سے ڈگری کے حامل اور دو سالہ تجربہ رکھنے والے ہنرمند زیادہ تیزی سے جرمنی آسکیں گے۔

امیگریشن قوانین میں تیسرے مرحلے کی تبدیلیاں یکم جون 2024 سے نافذ کی جائین گی جن کا تعلق جرمنی میں نوکری تلاش کرنے کا کارڈ جاری کرنے سے ہے۔

نینسی فیزر کا کہنا ہے کہ جرمنی جلد از جلد زیادہ سے زیادہ غیر ملکی ہنرمندوں کو اپنے ہاں بلانے کی کوشش کرے گا کیونکہ متعدد شعبوں میں افرادی قوت کی شدید قلت ہے۔