مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی: یواےای سےانخلاکیلئےریاض اہم ٹرانزٹ حب بن گیا

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی: یواےای سےانخلاکیلئےریاض اہم ٹرانزٹ حب بن گیا
کیپشن: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی: یواےای سےانخلاکیلئےریاض اہم ٹرانزٹ حب بن گیا

ویب ڈیسک: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات سے انخلا کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض ایک اہم ٹرانزٹ حب کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دبئی اور ابوظبی میں مقیم امیر خاندانوں اور عالمی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران بڑی تعداد میں ریاض منتقل ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بااثر اور صاحبِ حیثیت افراد دبئی سے سعودی شہر ریاض پہنچنے کے لیے ہزاروں ڈالر ادا کرنے کو تیار ہیں۔

اخبار کے مطابق ریاض سے یورپی ممالک کے لیے نجی طیاروں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث ایک نجی پرواز کا کرایہ بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمان کا راستہ بند ہونے کے بعد ریاض کو خطے سے محفوظ انخلا کے لیے واحد قابلِ عمل اور محفوظ آپشن قرار دیا جا رہا ہے۔

خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث سفری سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے جبکہ متعدد ممالک اپنے شہریوں کے انخلا کے منصوبوں پر بھی غور کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News