اسرائیل کا ایران پر حملہ: چینی وزارت خارجہ کی 1شہری کی ہلاکت کی تصدیق

اسرائیل کا ایران پر حملہ: چینی وزارت خارجہ کی 1شہری کی ہلاکت کی تصدیق
کیپشن: اسرائیل کا ایران پر حملہ: چینی وزارت خارجہ کی 1شہری کی ہلاکت کی تصدیق

ویب ڈیسک: چینی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ تہران پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایک چینی شہری بھی ہلاک ہوا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے تمام چینی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ایران سے نکل جائیں۔ اب تک تین ہزار سے زائد چینی شہری ایران سے محفوظ نکالے جا چکے ہیں۔

چین نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکی حملے میں شہادت کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کا استعمال مناسب نہیں، مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

چینی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کی سکیورٹی اور علاقائی سالمیت کا احترام لازمی ہے اور امریکا و اسرائیل کے حالیہ حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

Watch Live Public News