(ویب ڈیسک ) شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اہلیہ بھی امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئیں ۔
خیال رہے کہ شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اہلیہ امریکا اور اسرائیل کے حملے میں شدید زخمی ہوئیں تھیں ۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایرانی سپریم لیڈر کو ان کے کمپاؤنڈ میں حملہ کرکے شہید کر دیا تھا۔جس کی بعد ایران نے شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں اور اسرائیل پر میزائل حملے شروع کیے۔
ان حملوں میں ایرانی فوج نے اب تک 560 امریکی فوجی مارنے کا دعوی کیا ہے جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اب تک 4 فوجوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔