سعودی عرب نے ایران پر حملوں کیلئے امریکی صدر پر دباؤ ڈالنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

سعودی عرب نے ایران پر حملوں کیلئے امریکی صدر پر دباؤ ڈالنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا
کیپشن: سعودی عرب نے ایران پر حملوں کیلئے امریکی صدر پر دباؤ ڈالنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے ایران پر حملوں کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دباؤ ڈالنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اُسے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

واشنگٹن میں قائم سعودی سفارتخانہ نے ایک امریکی اخبار میں شائع رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت نے کسی بھی مرحلے پر امریکی انتظامیہ پر اپنی پالیسی تبدیل کرنے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

سفارتخانے کے بیان میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ ایران کے ساتھ قابلِ اعتماد اور پائیدار معاہدے کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کو ترجیح دی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت کی خارجہ پالیسی کا محور علاقائی استحکام اور سفارتی حل ہے، اور ایران سے متعلق معاملات میں بھی اسی اصول کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

Watch Live Public News