صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی، قومی سلامتی کے مشیر برطرف

صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی، قومی سلامتی کے مشیر برطرف
کیپشن: صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی، قومی سلامتی کے مشیر برطرف

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے ابتدائی 100 روز مکمل ہونے کے فوری بعد وائٹ ہاؤس میں اہم تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اس فیصلے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا اور مائیک والٹز کی خدمات کا شکریہ ادا کیا۔ ان کی جگہ وقتی طور پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ وہ بدستور وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

ٹرمپ نے اعلان کیا کہ مائیک والٹز کو اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مائیک والٹز کو یمن حملوں کی منصوبہ بندی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر معلومات لیک ہونے کے واقعے پر شدید تنقید کا سامنا تھا، اور کافی دنوں سے ان کے مستعفی ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق، مائیک والٹز کے نائب الیکس وونگ بھی جلد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے منگل کے روز مشی گن میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدارت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہونے پر جشن منایا اور کہا، "یہ تو صرف شروعات ہے، ہم امریکی تاریخ کے سب سے کامیاب ابتدائی 100 دن مکمل کر چکے ہیں۔"

Watch Live Public News