ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا؟ قبل ازوقت ووٹنگ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر نے ابھی سے انتخابی دھاندلی کے الزامات عائد کرنا شروع کردیے ہیں۔ دونوں صدارتی امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے۔
8 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا آج آخری روز ہے۔ ووٹرز کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی طویل قطاریں نظر آرہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدائی ووٹنگ کے دوران 7 کروڑ ووٹ کاسٹ ہو گئے جبکہ3 روز سے کاسٹ ووٹوں کی تعداد 10 کروڑ سے بڑھنے کا امکان ہے۔ امریکا میں اہل ووٹرز کی تعداد 22 کروڑ سے زائد ہے۔
امریکی الیکشن میں 435 نمائندگان کا انتخاب کیا جائے گا۔ 33 سینٹرز اور 13 گورنرز کا بھی چناؤ ہوگا۔