ویب ڈیسک: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک اور امریکی ایف-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے، تاہم امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تصدیق یا ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق طیارہ وسطی ایران کی فضاؤں میں پرواز کے دوران نشانہ بنایا گیا اور مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طیارے کے نقصان کی شدت کے باعث پائلٹ کی حالت کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
دوسری جانب مہر نیوز ایجنسی نے بتایا کہ دھماکے کی شدت کے پیش نظر امکان کم ہے کہ پائلٹ خود کو بچانے میں کامیاب رہا ہو۔
ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ نے ابھی تک اس دعوے پر ردعمل نہیں دیا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے دعوے آزاد ذرائع سے تصدیق کے بغیر حتمی نہیں سمجھے جا سکتے۔