(ویب ڈیسک) ایرانی ٹی وی نے امریکی پائلٹ کو گرفتار کرنے پر انعام کی پیشکش کی ہے۔
ایک مقامی ایرانی میڈیا ادارے کے مطابق، مغربی ایران میں ایک لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد اعلان کیا گیا کہ جو کوئی بھی امریکی پائلٹ کو زندہ پکڑے گا، اسے "قیمتی انعام" دیا جائے گا۔
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ (IRIB) کے مطابق، جنوب مغربی ایران میں اس حادثے کے مقام کے قریب بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے ہیں، جن میں سے کچھ نجی گاڑیوں کے ذریعے وہاں پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
????Many people in southwestern Iran have gone to the area around the crash site of the American fighter jet in private cars to #capture the American pilot.
— IRIB (Islamic Republic of Iran Broadcasting) (@iribnews_irib) April 3, 2026
The Iranian armed forces have called on the people NOT TO LET anyone mistreat the pilot.
آئی آر آئی بی کا کہنا ہے کہ "جنوب مغربی ایران میں بہت سے لوگ امریکی لڑاکا طیارے کے گرنے کی جگہ کے قریب جا رہے ہیں تاکہ امریکی پائلٹ کو گرفتار کر سکیں۔"
ایرانی فٹبالر کا اعلان:
ایرانی فٹبالر محمد انصاری نے امریکی ' پائلٹ' کو پکڑنے والے کو اپنے میڈلز دینے کا اعلان کردیا۔
Iranian footballer Mohammad Ansari offers his medals for capture of US 'invading pilot' https://t.co/Yipd138vrv pic.twitter.com/pVpoJzjnjD
— RT (@RT_com) April 3, 2026
ایرانی تاجر کا 10 ارب تومان انعام کا اعلان :
ایک ایرانی تاجر کی جانب سے امریکی پائلٹ کو پکڑنے والے کو 10 ارب تومان انعام دینے کا اعلان کردیا گیا۔
❗️10 billion tomans REWARD is promised to whoever CAPTURES US F-35 pilot inside Iran https://t.co/XPZF89NMjZ pic.twitter.com/s4YA0Fic9z
— RT (@RT_com) April 3, 2026