ویب ڈیسک: تھانہ کوہسار پولیس کی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے تین ارکان گرفتارکرلئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ لیپ ٹاپ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شہزاد مسیح ، فرحاد اور عبدالوقاص کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔