23ویں فارما ایشیا2025 کاکراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز

23ویں فارما ایشیا2025 کاکراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز
کیپشن: 23ویں فارما ایشیا2025 کاکراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز

ویب ڈیسک: 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز۔  پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران اور غیر ملکی وفود نے فارما ایشیا 2025 کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

 ڈائریکٹر جنرل، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اظہر علی ڈاہر سمیت متعدد معزز شخصیات نے نمائش میں شرکت کی۔ نمائش کے پہلے ہی دن ,8 ہزار سے زائد فارما پروفیشنلز نے شرکت کی۔  750 اسٹالز اور 10 ممالک سے 200 سے زائد غیر ملکی مندوبین کی شمولیت ہوئی۔ چین کا سب سے بڑا انٹرنیشنل پویلین فارما ایشیا میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔

ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ اہتمام، پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اشتراک اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے منعقد ہوا۔ فارما صنعت برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت  34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان فارما سیوٹیکل برآمدات کو 5 سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

فارما صنعت میں پالیسی اصلاحات اور فارما قیمتوں میں بہتری سے کاروباری ماحول سازگار ہوگا ۔ ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات، بالخصوص قیمتوں کی ڈیریگولیشن، کو فارما صنعت میں بھرپور پذیرائی ملی۔ فارما ایشیا 4 دسمبر 2025 تک  تعاون، نیٹ ورکنگ اور بزنس مواقع کا سب سے بڑا پلیٹ فارم قرار دیا جا رہا ہے۔ جدت، عالمی شراکت داری اور ٹیکنالوجی ڈرائیو کے ساتھ فارما انڈسٹری کی بنیاد کے ہمراہ نمائش کا پہلا دن اختتام پذیر ہوا۔

Watch Live Public News