شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کااعلان ہوگیا

شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کااعلان ہوگیا
کیپشن: شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کااعلان ہوگیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا، الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔

یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے، الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔

Watch Live Public News