ویب ڈیسک: وینزویلا کی حکومت نے ملک میں امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے دارالحکومت کاراکس، میرانڈا، آراگوا اور لاگویرا ریاستوں میں ہوئے۔
وینزویلا حکام کے مطابق، ان حملوں کا مقصد وینزویلا کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہے، مگر وہ اپنے وسائل پر امریکا کاقبضہ نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت نے امریکہ کی فوجی جارحیت کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
دوسری جانب، روسی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو صدارتی محل چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق، وینزویلا کے مختلف جزائر پر امریکی میرینز کے زمینی آپریشن شروع ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات بھی ہیں۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں حملوں کا حکم دیا۔