پولیس نے ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کو گرفتار کرلیا

پولیس نے ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کو گرفتار کرلیا

(ویب ڈیسک )کراچی کی ساؤتھ زون پولیس نےملیر جیل سے فرار ہونےوالے قیدی کو گرفتار کرلیاہے۔

کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی  کرتے ہوئے  گذشتہ شب ملیر جیل سے فرار ہونے والے   قیدی کو  گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق  گرفتار ملزم کی شناخت صلاح الدین ولد شفیق کے نام سے ہوئی ہے، ملزم گزشتہ شب ملیر جیل سے فرار ہوا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کی کارروائی جاری ہے۔