آیت اللہ  امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہیں، امریکی صدر ٹرمپ  کا دعویٰ

آیت اللہ  امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہیں، امریکی صدر ٹرمپ  کا دعویٰ

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ  نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہیں۔

امریکی صدرٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے اتفاق کیا ہے کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہیں، ایرانی وہ کہتے ہیں کہ آیت اللہ مذاکرات سے متعلق منظوری دے رہے ہیں، شاید کسی موقع پر  آیت اللہ سے ملاقات کریں گے۔ 

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا تنازعہ ختم ہوگا تو فیول کی قیمتیں کم ہوں گی، مستقبل قریب میں فیول کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ 

نتین یاہو سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کی لبنان کے ساتھ مسلسل لڑائی سے پریشان تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں اس وقت ہمیں زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں۔

Watch Live Public News