امریکاکی ایران میں رجیم چینج کی کوشش،تاہم بعدکیلئےکوئی منصوبہ موجود نہیں،امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکاکی ایران میں رجیم چینج کی کوشش،تاہم بعدکیلئےکوئی منصوبہ موجود نہیں،امریکی میڈیا کا دعویٰ
کیپشن: امریکاکی ایران میں رجیم چینج کی کوشش،تاہم بعدکیلئےکوئی منصوبہ موجود نہیں،امریکی میڈیا کا دعویٰ

ویب ڈیسک: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈٹرمپ ایران کی قیادت کو ہٹانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم اس کے بعد کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے کوئی واضح منصوبہ موجود نہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کا ماضی میں آمرانہ حکومتوں کو گرا کر جمہوری نظام قائم کرنے کا ریکارڈ متنازع اور پیچیدہ رہا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ کئی مواقع پر، جب اگلے مرحلے کے لیے باضابطہ منصوبہ بندی بھی موجود تھی، تب بھی نتائج توقعات کے مطابق نہیں نکلے۔

امریکی میڈیا کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ایسی پالیسیاں اکثر مایوسی کا باعث بنی ہیں اور بعض ممالک طویل عرصے تک عدم استحکام اور داخلی تنازعات کا شکار رہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حالات کے نتیجے میں کچھ ریاستوں میں امریکا کے کردار کے خلاف ردعمل سامنے آیا، جبکہ بعض ممالک مضبوط اتحادی بننے کے بجائے فاصلے پر ہی رہے۔

Watch Live Public News