ٹرمپ کی سابق ری پبلکن رہنما لزچینی پر کڑی تنقید

ٹرمپ کی سابق ری پبلکن رہنما لزچینی پر کڑی تنقید
کیپشن: ٹرمپ کی سابق ری پبلکن رہنما لزچینی پر کڑی تنقید

ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں خطاب کے دوران سابق ری پبلکن رہنما لزچینی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لزچینی ہمیشہ جنگ چاہتی ہیں، وہ کملا ہیرس کی طرح احمق ہیں۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ لیزچینی کو بندوق دے کر میدان جنگ میں بھیجا جائے تو وہ بزدل ثابت ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لزچینی میں اتنی ہمت نہیں ہوگی کہ میدان جنگ میں دشمن کا سامنا بھی کرسکے۔

ادھر کاملا ہیرس نے لزچینی سے متعلق بیان پر ٹرمپ کو صدارتی دوڑ سے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ لزچینی نے کیپیٹل حملے کے بعد ٹرمپ سے تعلق ختم کر دیا تھا۔

Watch Live Public News