ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بال نائٹ تقریب کی تصویری جھلکیاں

ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بال نائٹ تقریب کی تصویری جھلکیاں
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی بال نائٹ تقریب کی تصویری جھلکیاں

ویب ڈیسک: روایتی طور پر صدر امریکا اپنی حلف برداری کے بعد تین بال نائٹس میں شرکت کرتا ہے اور پہلی بال نائٹ کی میزبانی ہمیشہ امریکی افواج کے کمانڈر ان چیف کی جانب سے کی جاتی ہے۔

بال نائٹ تقریب ہوتی کیا ہے؟ 

بال نائٹ تقریب روایتی رقص کی تقریب ہوتی ہے جس میں جوڑے آرکسٹرا یا بینڈ  کی جانب سے بجائے جانے والی مختلف دھنوں پر رقص کرتے ہیں ، شرکا اپنے بہترین لباس جو روایتی طورپر مردوں کے لئے  ٹکسیڈو ، بواور بلیک شوز پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ خواتین مختلف ڈیزائن کے  گاؤن زیب تن کرتی ہیں۔

تقریب عام طور پر رات گئے تک جاری رہتی ہے جس میں پرتکلف کھانے اور شیمپئن کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

تقریب ہمیشہ بال روم میں منعقد کی جاتی ہے جبکہ اختتام ہمیشہ بینڈ کی جانب سے والز کی دھنیں بجانے پر ہوتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے بعد پہلی بال نائٹ تقریب کی تصویری جھلکیاں: 

Watch Live Public News