افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق
کیپشن: افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی، مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مزار شریف شہر سمیت افغانستان کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مزار شریف میں شہری خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لوگ آدھی رات کو گھروں سے نکل کر کھلے علاقوں کی طرف بھاگے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ان کے مکانات گر سکتے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلومیٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

ترکمانستان، تاجکستان، ازبکستان اور ایران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ 31 اگست کو افغانستان میں 6.0 شدت کے زلزلے سے 2000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ 2023 میں، 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے نتیجے میں کم از کم 4,000 اموات ہوئیں۔

Watch Live Public News