الیکشن کمیشن نے 3حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا

الیکشن کمیشن نے 3حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا
کیپشن: الیکشن کمیشن نے 3حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے نئی پولنگ تاریخ مقرر کر دی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے سے جاری شیڈول میں تبدیلی کے بعد اب این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور اور پی پی 87 میانوالی میں 23 نومبر کو پولنگ ہوگی۔
تمام متعلقہ حکام کو نئے شیڈول سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان حلقوں میں ضمنی انتخابات سیلابی صورتحال کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے، تاہم اب الیکشن کمیشن نے حتمی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی عمل کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

Watch Live Public News