امریکی سفارتخانے کے عملے کی اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات

امریکی سفارتخانے کے عملے کی اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات
کیپشن: Important meeting of US Embassy staff in Adiala Jail

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے عملے نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے۔ جہاں انہوں نے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتی خانہ کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی۔ امریکی سفارت خانہ کے 3رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روم میں ملاقات کروائی گئی۔

امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی،اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے۔ ملاقات ختم ہونے پر امریکی سفارت خانہ کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گیا۔

یاد رہے کہ مجرم ظاہر جعفر سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے۔

Watch Live Public News