جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد آنے کو تیار تھا، ایران کی تاخیر سے مذاکرات ملتوی ہوئے

جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد آنے کو تیار تھا، ایران کی تاخیر سے مذاکرات ملتوی ہوئے
کیپشن: جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد آنے کو تیار تھا، ایران کی تاخیر سے مذاکرات ملتوی ہوئے

ویب ڈیسک: سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے لیے خاموش سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں ایک امریکی وفد براہِ راست مذاکرات کے لیے دو مرتبہ اسلام آباد آنے کو تیار تھا، لیکن ایران کی جانب سے مزید وقت مانگنے کے باعث یہ ملاقاتیں ممکن نہیں ہو سکیں۔

سفارتی سطح پر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان متوازن مؤقف پر اتفاق پایا گیا۔ پاکستان نے ریاض میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایران کو مورد الزام ٹھہرانے کی مخالفت کی اور مشترکہ بیان میں تبدیلیاں کروائیں، جس پر بعض خلیجی ممالک نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

مزید برآں، پاکستان نے آبنائے ہرمز میں بحری ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز سے اختلاف کیا اور برطانیہ کی قیادت میں ہونے والے بحری اجلاس میں شرکت سے بھی گریز کیا۔ تاہم، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ضرورت پڑنے پرحرمین شریفین کے دفاع کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی یہ سفارتی کوششیں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہیں۔

Watch Live Public News