امریکی صدر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو کھری کھری سنا دی

امریکی صدر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو کھری کھری سنا دی
کیپشن: امریکی صدر جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو کھری کھری سنا دی

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم کو کھری کھری سنا دی ہے، جبکہ ساتھ ہی خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہمیں علم نہیں ہے کہ ایران جوابی حملے سے دستبردار ہوجائے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کے معاہدے سے متعلق گمراہ کرنے پر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو کھری کھری سنادی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشیں،نشیبی علاقے زیر آب، چھت، دیواریں گرنے سے17 جاں بحق

امریکی صدر کا نیتن یاہو کو مخاطب کر کے کہنا تھا کہ ان سے جھوٹ نہ بولیں اور انکی بےقدری نہ کریں۔

جوبائیڈن نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کریں۔

Watch Live Public News