ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں راولپنڈی سے آئی خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں اب تک 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان ایبٹ آباد پولیس کے مطابق واقعہ ضلع ابیٹ ابا میں تھانہ بکوٹ کی حدود بیروٹ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر 3 افراد نے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق واقعے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی ، مکان کے مالک کو گرفتار کیا جہاں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ متاثرہ خاتون کو راولپنڈی سے گاڑی میں ایبٹ آباد لایا جہاں اس نے پہلے خود جنسی زیادتی کی اور بعد ازاں اپنے دو2 ساتھیوں کے ہمراہ پوری رات خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس نے دیگر ملزمان کے نام ظاہر کیے جنہیں بعد ازاں گرفتار کر لیا گیا۔
بکوٹ پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کیس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کو خلاف تھانہ بکوٹ میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 375A، 376، اور 34 کے تحت درج مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔