بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرنیوالوں کیلئے خوشخبری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرنیوالوں کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) پیمنٹ سسٹم 13 اگست سے شروع ہوگا، بی آئی ایس پی 13 اگست کو اپنے نئے براہ راست بینک اکاؤنٹس ادائیگی کے نظام "صحت اکاؤنٹس” کا پائلٹ مرحلہ شروع کرے گا۔

اس اقدام کے تحت ملک کے 7 بڑے اضلاع میں فائدہ اٹھانے والے براہ راست ادائیگی حاصل کرنے کے لیے اپنی پسند کے بینک اکاؤنٹس کھول سکیں گے، یہ نقد کی منتقلی کے روایتی طریقوں سے زیادہ لچکدار، محفوظ، اور باوقار ادائیگی کے ماڈل میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کے لیے ذاتی بینک اکاؤنٹس کھولے جائیں گے،جس  کا مقصد مالی امداد کی فراہمی کو شفاف، مؤثر اور باوقار بنانا ہے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا پائلٹ مرحلہ 14 اگست 2025 سے ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد اور پشاور میں شروع کیا جائے گا، اس مرحلے کے تحت مالی امداد براہ راست مستحق خواتین کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، تاکہ وہ آسانی سے، خودمختار انداز میں اور بغیر کسی انسانی مداخلت کے اپنے فنڈز تک رسائی حاصل کر سکیں، خواتین کو ادائیگیوں کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس پر بھی کام جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پاکستان کا مستقبل ہے جو مستحق خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائے گا۔ ہمیں اس پروگرام پر عملدآمد کیلئے ، صوبائی ٹیوٹاز، منسٹری آف اورسیز اور کے پلیٹ فارم سے تما م اسٹیک ہولڈرز کی معاونت اور تعاون حاصل ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آج ایک عالمی شہرت یافتہ فلاحی پروگرام بن چکا ہے۔

Watch Live Public News