خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہ دینے پر الیکشن کمیشن میں شکایت درج

خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہ دینے پر الیکشن کمیشن میں شکایت درج

(ویب ڈیسک ) خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہ دینے پر الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرادی گئی۔

عورت فاؤنڈیشن  کی جانب سے  چیف الیکشن کمشنر کو شکایت درج کروائی گئی ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ  قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے متعدد بڑی جماعتیں خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہی ہیں ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ  قومی اسمبلی جنرل نشست پر ایم کیو ایم نے 9.6، مسلم لیگ ن نے 7.8 فیصد نشستیں خواتین کو دیں۔ پیپلز پارٹی نے 4.5،جماعت اسلامی نے 4.4، اے این پی نے 3.3 فیصد نشستیں خواتین کو دیں۔ جبکہ  بی این پی اور جے یو آئی ایف نے صفر فیصد نشست پر خواتین کو ٹکٹ دیے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ  اگر جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو نہیں دیتے تو وہ انتخابی نشان کے لیے اہل نہیں رہتی۔ عورت فاؤنڈیشن نے   خط میں کہا کہ   الیکشن کمیشن قانون کی خلاف ورزی کرنے والی جماعتوں کے خلاف کارروائی کرے۔

Watch Live Public News