ویب ڈیسک: وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے امریکی کارروائی اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا اپنے دفاع اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی صورت کسی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے روڈریگز نے کہا کہ صدر مادورو کو اغوا کیا گیا ہے اور وہ وینزویلا کے آئینی صدر ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے صبر، اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
نائب صدر نے مزید کہا کہ امریکی فوج کی کارروائی کے بعد وینزویلا ہر ممکن اقدام کرے گا تاکہ اپنے دفاع اور قومی خودمختاری کا تحفظ کیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وینزویلا اپنے قدرتی وسائل پر بیرونی قبضے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔