12 مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پلان جاری

12 مویشی منڈیوں کیلئے ٹریفک پلان جاری
لاہور ( پبلک نیوز) سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لئے جامعہ ٹریفک پلان مرتب کردیا گیا۔ شہر کی 12 مویشی منڈیاں میں موثر ٹریفک پلان کے لیے نفری تعینات کردی گئی۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ڈویژنل افسران کی نگرانی 04 ڈی ایس پیز، 12 انسپکٹرز اور 100 سے زائد وارڈنز تعینات ہیں۔ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کےلئے 07 فوک لفٹرز تعینات کئے جائیں گئے۔ شاہ پور کانجراں، پائن ایونیو روڈ شانو بابا، نزد حویلی مرکز بالمقابل نثار حویلی سندر روڈ مویشی منڈی لگے گی۔ منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ این ایف سی سوسائٹی نزد بحریہ ٹاؤن، رائے ونڈ روڈ مانگا منڈی، سگیاں روڈ اور لکھو ڈئیر نزد رنگ روڈ منڈی لگے گی۔ ایل ڈی اے سٹی نزد کاہنہ کاچھا روڈ، گجومتہ نزد لاہور رنگ روڈ آفس بھی مویشی منڈی لگے گی۔ این بلاک ڈیفنس فیز 9 اور سبزی منڈی نشترکالونی بھی مویشی منڈی لگے گی۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے شہریوں کو پارکنگ و کورونا ببارے آگاہی بھی دی جائے گی۔ مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شہریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ منڈیوں میں رش بڑھنے سے ٹریفک کی نفری میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو نوسر بازوں مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کردی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔