ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت صحت کے منصوبوں اور پروگرامز کیلیے 15 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 21 جاری منصوبے شامل کرلیے گئے ، کوئی نیا پروگرام شامل نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد میں 212ارب روپے کے قائد اعظم ہیلتھ ٹاور کے لئے محض 5ارب روپے مختص کئے، وزیراعظم نیشنل پروگرام برائے ذیابیطس کے لئے 80 کروڑ روپے مختص، وزیراعظم نیشنل پروگرام برائے ہیپاٹائٹس سی انفیکشن کے 65ارب روپے مالیت کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے۔
اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کے لئے ایک کڑوڑ ستر لاکھ روپے، آبادی کے لئے نیشنل ایکشن پلان کیلیے دس کروڑ روپے ، اسلام آباد میں 9.91ارب روپے جناع ہسپتال کیلیے 20 کروڑ روپے مختص کئے گئے۔
اسلام آباد میں چار بنیادی صحت مراکز کے لئے 36کروڑ روپے کی منظوری، انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کے لئے دو ارب روپے مختص ،10 سال سے اسلام آباد میں جاری کنگ سلمان بن عبد العزیز ہسپتال کے لئے ایک ارب روپے اور ٹی بی، ایڈز اور ملیریا کی روک تھام کے لئے بیس کروڑ روپے مختص کئے۔