پہلگام حملہ:افغانستان سےلایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا،بھارتی دعویٰ

پہلگام حملہ:افغانستان سےلایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا،بھارتی دعویٰ
کیپشن: پہلگام حملہ:افغانستان سےلایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا،بھارتی دعویٰ

ویب ڈیسک: 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے مقام سے ملنے والے کارتوسوں سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گردوں نے امریکی ساختہ جدید ترین رائفلز کا استعمال کیا تھا، جن سے بھارتی سیاحوں کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ دہشت گرد جدید اسلحے کا استعمال کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ جدید امریکی اسلحہ افغانستان سے لایا گیا تھا، اور حملے کی ویڈیوز بنانے کے لیے دہشت گردوں نے اپنے ٹوپیوں پر کیمرے نصب کیے تھے۔ یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) اور فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، انسداد دہشت گردی ایجنسی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور جلد ہی اپنے نتائج کے ساتھ چارج شیٹ پیش کرے گی۔

تحقیقات میں مزید یہ انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنے ٹوپیوں پر گوپرو کیمرے نصب کیے تھے، جو پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ اور کشمیر ٹائیگرز کے پچھلے حملوں میں استعمال ہونے والے طریقوں سے ملتا جلتا ہے۔

Watch Live Public News