لاہور: لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانےوالا قریبی رشتہ دار گرفتار

لاہور: لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانےوالا قریبی رشتہ دار گرفتار
کیپشن: لاہور: لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانےوالا قریبی رشتہ دار گرفتار

ویب ڈیسک: گجر پورہ کے علاقے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قریبی رشتہ دار کی جانب سے لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ گجر پورہ ذکاء کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل طارق کو گرفتار کیا، جو متاثرہ لڑکی کا قریبی رشتہ دار بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزم نے لڑکی کو چالاکی سے ایک گودام میں بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔

ایس پی چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Watch Live Public News