ویب ڈیسک: امریکی کانگریس کی رکن ڈیلیا رامیرز نے ایران کیخلاف جاری امریکی فوجی کارروائیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بم فلسطین اور ایران سمیت مختلف خطوں میں بے گناہ خواتین اور بچوں کی جانیں لے رہے ہیں۔
عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیلیا رامیرز نے امریکی کانگریس پر زور دیا کہ وہ اپنا اختیار بحال کرنے اور اس نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ کرنے کے لیے "بلاک دی بمز ایکٹ" (Block the Bombs Act) منظور کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس صدر ٹرمپ اور وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی جنگی جرائم پر مزید آنکھیں بند نہیں رکھ سکتی۔
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اُن کا ایران پر حملے کا فیصلہ درست تھا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔
امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کی جنگ ختم ہو جائے اور انہیں امید ہے کہ یہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔