ججز کو مشکوک خطوط بھیجنے کا معاملہ، سی ٹی ڈی کی 3 ٹیمیں تشکیل

ججز کو مشکوک خطوط بھیجنے کا معاملہ، سی ٹی ڈی کی 3 ٹیمیں تشکیل

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق مشکوک خطوط کا کھوج لگانے کے لیے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  دو ٹیمیں اسلام آباد کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور تیسری ٹیم لاہور سی ٹی ڈی سے ہے ، اسلام آباد سی ٹی ڈی کی ہر ٹیم ڈی ایس پی کی سربراہی میں آٹھ ارکان پر مشتمل ہے ،  لاہور سے آنے والے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم سترہ ارکان پر مشتمل ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  اسلام آباد سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم پوسٹ آفس کے ارد گرد مارکیٹس میں موجود لوگوں سے تفتیش کر رہی ہے، اسلام آباد سی ٹی ڈی کی دوسری ٹیم سپریم کورٹ ہائی کورٹ سے متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیجز پر کام کر رہی ہے  جبکہ لاہور سی ٹی ڈی کی ٹیم راولپنڈی اور سیکٹر آئی ٹین ٹو کے پوسٹ آفسز کی سی سی ٹی وی پر کام کر رہی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق تمام ٹیمیں روانہ کی بنیاد پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے رجسٹرارز کو پیش رفت سے آگاہ کررہی ہیں،  پوسٹ آفس کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے نا ہونے کے باعث ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ   کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے نادرا سے  بھی رابطہ کر رکھا ہے، نام اور ولدیت کے مطابق نادرا سے ڈیٹا لیا جا ئے گا، راولپنڈی اسلام آباد میں اگر کوئی اس نام اور ولدیت کا فرد ہو گا اس کی مکمل چھان بین کی جائے گی، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں نام اور ولدیت کے ایڈریس لے کر ان کے علاقوں میں تفتیش کریں گی۔

Watch Live Public News