پنجاب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گاڑی مالکان کیلئے ای-رجسٹریشن کارڈ متعارف کرا دیا

پنجاب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گاڑی مالکان کیلئے ای-رجسٹریشن کارڈ متعارف کرا دیا
کیپشن: پنجاب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گاڑی مالکان کیلئے ای-رجسٹریشن کارڈ متعارف کرا دیا

ویب ڈیسک: پنجاب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے گاڑی مالکان کے لیے ‘ای-رجسٹریشن کارڈ’ متعارف کرا دیا، جس سے رجسٹریشن کارڈ کے حصول کا عمل آسان اور تیز ہو گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے مطابق شہری اب اپنی گاڑی کا ڈیجیٹل رجسٹریشن کارڈ آفیشل ویب سائٹ سے باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، جو فزیکل کارڈ کا مؤثر متبادل ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ای-رجسٹریشن کارڈ ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے سامنے بطور مستند دستاویز پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نظام کو پیپر لیس بنانا اور شہریوں کو تاخیر سے بچانا ہے۔

ڈیجیٹل کارڈ حاصل کرنے کے لیے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر اور چیسس نمبر درکار ہوگا، جس کے بعد چند مراحل میں کارڈ فوری طور پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News